نئی دہلی،9/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سن1942کے ہندوستان چھوڑوتحریک کے75سال مکمل ہونے پر بدھ کو لوک سبھا میں خاص بحث شروع ہوئی۔بحث کا آغاز لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن نے کیا۔اس کے بعد سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے ہیں کہ آج ہمارے پاس گاندھی نہیں ہیں، لیکن سوا سو کروڑ لوگوں کے بھروسے کے ساتھ ہم لوگ جو اس ایوان میں بیٹھے ہیں، گاندھی کے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ تاریخ سے سبق لے کر سیاست سے اوپر قومیت ہوتی ہے،بدعنوانی نے ملک کو کس طرح ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔غربت، غذائی قلت ناخواندگی حکومت کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے،اگر ہم چوراہے پر ریڈ لائٹ توڑتے ہیں، کہیں تھوکتے ہیں تو ہمیں لگتا ہی نہیں کہ ہم غلطی کر رہے ہیں،ہسپتال میں مریض کی موت پر ڈاکٹر کو پیٹنا، ایکسیڈنٹ ہونے پر ڈرائیور کو پیٹنا یا گاڑی جلانا، یہ سب کیا ہو رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ آج 2017سے 2022تک ایک بار پھر ہم ہندوستان چھوڑو تحریک جیسا جذبہ پیدا کریں تو ایک بہت بڑی بات ہوگی،ہمیں غربت، گندگی، بدعنوانی کو ہندوستان سے دور کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی کی کامیابی کسی حکومت کی کامیابی نہیں ہے بلکہ اس ایوان میں بیٹھے ہر رکن کی کامیابی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گاندھی نے نعرہ دیا تھا جئیں گے یا مریں گے، ہم سب مل کر طے کریں کہ بدعنوانی دور کریں گے اور دور کرکے رہیں گے،غربت دور کریں گے، دور کرکے رہیں گے،نوجوانوں کو روزگار سے جوڑیں گے،ملک کو غذائی قلت سے آزاد کریں گے، کرکے رہیں گے،خواتین کو آگے بڑھنے والی بیڑیوں سے آزاد کریں گے اور کر کے رہیں گے۔پی ایم نے کی گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کی اپیل
نئی دہلی،9/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سن1942کے ہندوستان چھوڑوتحریک کے75سال مکمل ہونے پر بدھ کو لوک سبھا میں خاص بحث شروع ہوئی۔بحث کا آغاز لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن نے کیا۔اس کے بعد سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے ہیں کہ آج ہمارے پاس گاندھی نہیں ہیں، لیکن سوا سو کروڑ لوگوں کے بھروسے کے ساتھ ہم لوگ جو اس ایوان میں بیٹھے ہیں، گاندھی کے خوابوں کو پورا کر سکتے ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ تاریخ سے سبق لے کر سیاست سے اوپر قومیت ہوتی ہے،بدعنوانی نے ملک کو کس طرح ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔غربت، غذائی قلت ناخواندگی حکومت کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے،اگر ہم چوراہے پر ریڈ لائٹ توڑتے ہیں، کہیں تھوکتے ہیں تو ہمیں لگتا ہی نہیں کہ ہم غلطی کر رہے ہیں،ہسپتال میں مریض کی موت پر ڈاکٹر کو پیٹنا، ایکسیڈنٹ ہونے پر ڈرائیور کو پیٹنا یا گاڑی جلانا، یہ سب کیا ہو رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ آج 2017سے 2022تک ایک بار پھر ہم ہندوستان چھوڑو تحریک جیسا جذبہ پیدا کریں تو ایک بہت بڑی بات ہوگی،ہمیں غربت، گندگی، بدعنوانی کو ہندوستان سے دور کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جی ایس ٹی کی کامیابی کسی حکومت کی کامیابی نہیں ہے بلکہ اس ایوان میں بیٹھے ہر رکن کی کامیابی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گاندھی نے نعرہ دیا تھا جئیں گے یا مریں گے، ہم سب مل کر طے کریں کہ بدعنوانی دور کریں گے اور دور کرکے رہیں گے،غربت دور کریں گے، دور کرکے رہیں گے،نوجوانوں کو روزگار سے جوڑیں گے،ملک کو غذائی قلت سے آزاد کریں گے، کرکے رہیں گے،خواتین کو آگے بڑھنے والی بیڑیوں سے آزاد کریں گے اور کر کے رہیں گے۔